ETV Bharat / state

Shiv Sena and NCP Leaders Join BRS شیو سینا اور این سی پی کے لیڈر بی آر ایس میں شامل

مہاراشٹر میں بی آر ایس پارٹی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور بی آر ایس میں شامل ہونے والے لیڈروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ اور قندھار لوہا سے شروع ہو کر، بی آر ایس وسطی مہاراشٹر تک پھیلتی جا رہی ہے۔ وہیں شیو سینا اور این سی پی کے لیڈر نے کے سی آر کے موجود گی بی آر ایس میں شمولیت اختار کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 10:58 PM IST

حیدرآباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع سے شیوسینا کے سینئر لیڈر انا صاحب مانے نے اتوار کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انا صاحب مانے دو بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ کے سی آر نے انہیں گلابی اسکارف پہناکر بی آر ایس میں شامل کیا۔ ان کے ساتھ گنگاپور اسمبلی حلقہ سے سنتوش کمار اور اورنگ آباد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے یوتھ صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والے پرشانت پاٹل نے بھی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ سنتوش کمار این سی پی کے محنتی لیڈر رہ چکے ہیں، انہوں نے گنگاپور سے الیکشن لڑا اور 82 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔ اتوار کو بی آر ایس میں شامل ہونے والے لیڈر اورنگ آباد میں سیاسی طور پر بہت مضبوط اور مقبول لیڈر ہیں۔ اس موقع پر ایم ایل اے بالکا سمن اور دیگر قائدین موجود تھے۔

مہاراشٹر میں بی آر ایس پارٹی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور بی آر ایس میں شامل ہونے والے لیڈروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ اور قندھار لوہا سے شروع ہو کر، بی آر ایس وسطی مہاراشٹر تک پھیلتی جا رہی ہے، اب بی آر ایس پورے مہاراشٹر کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔بی آر ایس صدر کے سی آر کی قیادت کی مقبولیت قومی سطح پر بڑھ رہی ہے اور مہاراشٹر میں یہ سلسلہ جاری ہے۔ بی آر ایس پارٹی جلد ہی مہاراشٹر کے ہر گاؤں تک پھیلے گی۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے کئی سینئر لیڈروں نے اتوار کو حیدرآباد میں بی آر ایس چیف سی ایم کے سی آر کی موجودگی میں گلابی اسکارف پہن کر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بی آر ایس اب مہاراشٹر میں تیزی سے پھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Numbers Of Womens Join BRS تلنگانہ وزیر داخلہ محمد محمود علی کی نگرانی میں خواتین بی آر ایس پارٹی میں شامل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.