ETV Bharat / state

تلنگانہ: شیڈ میں آگ لگ گئی، سامان جل کرخاکستر

اس واقعے میں تقریبا 50لاکھ روپئے کے نقصان کا اندازہ لگایاجارہا ہے۔آگ کے شعلے کافی بلند نظرآرہے تھے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔اس واقعے کے ساتھ ہی مقامی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔

شیڈ میں آگ لگ گئی، سامان جل کرخاکستر
شیڈ میں آگ لگ گئی، سامان جل کرخاکستر
author img

By

Published : Oct 17, 2021, 5:23 PM IST

تلنگانہ کے نارائن پیٹ مستقرمیں لوہے کے ایک شیڈ میں رکھے سامان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

ایک شخص یہاں لوہے کے سامان کا کاروبار کرتا تھا۔کورونا کی وجہ سے اس نے اپنے سامان کو یہاں رکھاتھا۔ہفتہ کی صبح بارش کے بعد کچھ دیر کیلئے بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور بعد ازاں شام میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں اس شیڈ میں رکھے سامان میں اچانک آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سڑک حادثہ، چارافراد ہلاک

مقامی افراد نے پولیس کو اس سلسلہ میں اطلاع دی جس نے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا۔اس واقعہ کے نتیجہ میں اس علاقہ میں گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر پرقابوپایاتاہم تب تک شیڈ میں رکھا سامان جیسے ٹائرس،پرانے گیس سلنڈرس اور دوسراسامان جل کرخاکسترہوگیا۔

اس واقعہ میں تقریبا 50لاکھ روپئے کے نقصان کا اندازہ لگایاجارہا ہے۔آگ کے شعلے کافی بلند نظرآرہے تھے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔اس واقعے کے ساتھ ہی مقامی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.