ETV Bharat / state

تلنگانہ: شرمیلا کی پدیاترا، پرشانت کشور کی ٹیم سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال - حیدر آباد ای ٹی وی بھارت خبر

متحدہ ضلع رنگاریڈی میں ایک ہفتہ اور بعد ازاں متحدہ نلگنڈہ ضلع میں یاترا جاری رہے گی۔ پہلے روزچیوڑلہ میں ان کی یاترا میں تقریباً ایک لاکھ افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ نلگنڈہ، محبوب نگر، کھمم اور ورنگل میں بھی یہ یاترا جاری رہے گی۔

شرمیلا
شرمیلا
author img

By

Published : Oct 17, 2021, 2:12 PM IST

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کی 20 اکتوبر سے چیوڑلہ سے پدیاترا شروع ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

پدیاترا میں اٹھائے جانے والے مسائل کے سلسلہ میں انہوں نے پرشانت کشور کی ٹیم کے ارکان سے تبادلۂ خیال کیا۔ عوامی مسائل اٹھانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ناکامی کو عوام کے درمیان لے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔اس یاترا کو پرجا پرستھانم یاترا کا نام دیاگیا ہے۔ انہوں نے چیوڑلہ سے ہی پدیاترا کی شروعات کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے ان کے والد ومتحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی نے پدیاترا کا آغاز کیا تھا۔

اس یاترا کے دوران وہ روزانہ تقریبا 10تا15کیلومیٹر کے علاقہ کا احاطہ کریں گی۔ان کی یاترا کے روٹ میپ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈروچیوڑلہ پارلیمانی حلقہ کے کنوینر راگھوریڈی نے یہ بات بتائی۔وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے لیڈروں نے کہا کہ ہر گاوں میں راج شیکھرریڈی کی اسکیمات سے فائدہ اٹھانے والے موجود ہیں۔متحدہ ضلع رنگاریڈی میں ایک ہفتہ اور بعد ازاں متحدہ نلگنڈہ ضلع میں یاترا جاری رہے گی۔پہلے روزچیوڑلہ میں ان کی یاترا میں تقریبا ایک لاکھ افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔

نلگنڈہ،محبوب نگر، کھمم اور ورنگل میں بھی یہ یاترا جاری رہے گی۔ وائی ایس راج شیکھرریڈی نے چیوڑلہ سے اس یاترا کا آغاز کرتے ہوئے متحدہ آندھراپردیش میں اقتدارحاصل کیاتھا۔شرمیلا بھی اسی طرح چیوڑلہ سے یاترا کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔پدیاترا میں کی جانے والی تقریر،پدیاترا میں اٹھائے جانے والے مسائل کے سلسلہ میں انہوں نے پرشانت کشور کی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔شرمیلا کے پارٹی کے قیام کے بعد سے ہی پرشانت کشور کی ٹیم ان کی مشیر کے طورپر کام کررہی ہے۔تمل ناڈو میں ڈی ایم کے پارٹی کے رکن اسمبلی کی دختر پریہ اس ٹیم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.