آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہمشیرہ وائی ایس شرمیلا کی تلنگانہ میں وائی ایس آر کے پرستاروں کے ساتھ جذباتی ملاقاتیں جاری ہیں۔ شرمیلا ضلع اور اسمبلی حلقے کے دانشمند رہنماؤں سے مل رہی ہیں اور آئندہ کی سرگرمیوں کے بارے میں تجاویز لے رہی ہیں۔
شرمیلا نے رنگاریڈی اور حیدرآباد اضلاع کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ مستقبل کی سرگرمی پر تبادلہ خیال کیا۔
شرمیلا ، جنہوں نے جمعہ کو محبوب نگر ضلع کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، 2 مارچ کو ان سے دوبارہ ملنے والی ہیں۔
ان ملاقاتوں کا مقصد مقامی حالات سے واقفیت حاصل کرنا صورتحال کو سمجھنا اور آگے کی حکمت عملی کو ترتیب دینا ہے۔
واضح رہے کہ شرمیلا تلنگانہ میں سیاسی پارٹی تشکیل دینا چاہتی ہیں۔ انھوں نے 2023 میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی طرز حکمرانی کو دوبارہ تلنگانہ میں لائیں گی۔
وائی ایس جگن موہن ریڈی متحدہ آندھراپردیش کے وزیر اعلی تھے۔ تیلگو ریاستوں میں وہ ایک مثالی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔