تلنگانہ حکومت صرف زبانی جمع خرچ والی حکومت نہیں ہے بلکہ یہ ایک با عمل حکومت ہے۔ کیونکہ حکومت تلنگانہ نے آج تک جو بھی وعدے کئے ہیں اس کو پورا کیا ہےاور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نےبدرالدین کی قیادت میں آئے ہوئے اُدیہ مری کے سرپنچ رہنماوں اور پنڈتوں و پجاریوں سے ملاقات کے بعد کیا۔
حال ہی میں شاہ میر پیٹ کے قریب واقع یاقوت پور موضع میں قطب شاہی مسجد کی شہادت ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے بات کی اور مسجد کی تعمیر کے احکامات جاری کئے۔جس پر وقف بورڈ کی جانب سے پانچ لاکھ روپیے جاری. Five Lakh Rupees Released by Waqf Board کئے گئے اور مسجد کے تعمیراتی کام کی شروعات ہوئی۔
اسی ضمن میں اُدیہ مری کے سرپنچ رویندر ریڈی، نائب سرپنچ کرشنا ریڈی، یادگیری اور دیگر رہنماوں نے جمعرات کو وزیر داخلہ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ میں ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ مزید بہتر تعمیر کے لیے وقف بورڈ سے مزید رقم جاری کرنے کے احکامات جاری کروایں گے۔ Mahmood Ali said that More Fund Will be Allotted to Construct The Mosque
انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست بھر کی وقف جائیدادوں کی حفاظت اور غیر مجاز قبضوں پر کارروائی کے لیے سنجیدہ ہے۔ کیونکہ تلنگانہ حکومت کسی بھی طرح کے ناجائز قبضوں کو برداشت نہیں کرتی۔
سرپنچ رویندر ریڈی نے کہا کہ موضع یاقوت پور میں فی الوقت کوئی آبادی نہیں ہے ، مگر مور چنتالہ پلی اور ادیہ مری کے تمام لوگ بلا مذہب وملت مسجد کی تعمیر کے لیے فکرمند ہیں کیونکہ یہ ایک تاریخی مسجد ہے اور کسی بھی مذہب میں دوسروں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کی تعلیمات نہیں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Kali Masjid in Bidar: بیدر کی تاریخی کالی مسجد
انہوں نے کہا کہ مور چنتالہ پلی اور ادیہ مری کے تمام لوگ آپس میں محبت و بھائی چارے سے زندگی بسر کرتے ہیں اور خوشی و غم کے موقعوں پر ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہتے ہیں۔وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ اسی بھائی چارگی اور گنگا جمنی تہذیب کی وجہ سے تلنگانہ، ملک بھر میں مشہور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں تمام تہوار پر سکون طریقے سے منائے جاتے ہیں علاوہ ازیں متعدد تہواروں کو سرکاری طور پر بھی منایا جاتا ہے۔وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پارٹی کے کارکن و اُپل انچارج خواجہ بدرالدین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر وقت پارٹی اور قوم کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔اس مسجد کی شہادت کے بعد بھی فوری حرکت میں آتے ہوئے موقع واردات پر پہنچ کر حقیقت سے واقف کروایا۔
پنڈتوں اور پجاریوں نے وزیر داخلہ کو ویدوں کے چند شلوک سناتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہترین شخص وہی ہے جو دوسروں کی عزت اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ اور وزیر داخلہ محمد محمود علی گنگا جمنی تہذیب کی ایک عمدہ مثال ہیں۔ پنڈتوں نے وزیر داخلہ سے گذارش کی کہ ریاست میں موجود پرانی تہذیب و روایت کو برقرار رکھیں اور شر پسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ شاہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔اور پولیس کی جانب سے خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔جو بھی اس معاملے میں ملوث ہیں ان کےخلاف قانونی طور پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پراُدیہ مری کے نمائندے ، متعدد مندروں کے پنڈت و پجاریوں کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین شریک تھے۔