حیدرآباد کی 25 سالہ شاداں سلطانہ نظامی عرف حسینہ پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے متعدد نوجوانوں کو جھوٹے عشق کے جال میں پھنساکر انہیں بلیک میل کیا ہے۔
حسینہ کے خلاف حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں نامپلی، عثمانیہ یونیورسٹی، عنبرپیٹ، عابڈس میں نوجوان لڑکوں کو عاشقی کے نام پر بلیک میل کرنے کے تحت مقدمات درج ہیں۔
نامپلی پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے پہلے سے چنچل گوڑہ جیل میں محروس حسینہ کو دوبارہ جیل منتقل کرتے ہوئے اسے 3 مارچ تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔
قبل ازیں رحیم نامی نوجوانوں کو حسینہ نے مبینہ طور پر بلیک میل کیا تھا جس کے بعد نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ تین ماہ قبل رحیم کی شکایت کے بعد حسینہ کو عابڈس پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
حسینہ کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد متعدد نوجوانوں نے حسینہ کے خلاف بلیک میل کرنے کے الزام کے تحت مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کرائے ہیں۔