ETV Bharat / state

حیدرآباد: بازار گھاٹ علاقہ میں بڑے پیمانہ پر آگ، 9 افراد زندہ جل کر ہلاک - پھنس جانے والے 7 افراد زندہ جھلس کر ہلاک

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے ایک علاقے بازار گھاٹ میں ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے باعث 9 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

Massive fire Accident
Massive fire Accident
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 12:09 PM IST

Updated : Nov 13, 2023, 2:21 PM IST

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نامپلی میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بازار گھاٹ علاقہ کے کمیکل گودام کی چوتھی منزل میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں اس منزل پر پھنس جانے والے 9 افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے اور دیگر تین شدید طور پر جھلس گئے۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی چار فائر انجن وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کا آغاز کردیا۔

اس عمارت کی نچلی منزل پر گیاریج ہونے کے پیش نظر کاروں کی مرمت کے دوران یہ آگ لگی۔اسی مقام پر ڈیزل اور کمیکل کے ڈرمس بھی رکھے ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں یہ آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی۔ اس آگ کو دیکھ کر متصل اپارٹمنٹ میں رہنے والے کافی خوفزدہ ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عہدیداروں کی مدد سے سیڑھیوں کے ذریعہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے باہر نکل آئے۔ اس آگ کی وجہ سے اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں موجود بائیکس اور کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے سے اپارٹمنٹ کے باہر رکھی گاڑیاں بھی جل گئیں۔

  • #WATCH | On the Nampally fire incident which has claimed 6 lives, DG (Fire Services) Nagi Reddy says, "The storage of chemicals in the building might have been done illegally...."

    "Chemicals were stored in the stilt area of the building and the fire was caused due to these… pic.twitter.com/DfNoKw5cNh

    — ANI (@ANI) November 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راو نے شہر حیدرآباد کے بازار گھاٹ علاقہ میں آگ لگنے کے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلوکین کے خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس واقعہ میں جھلس جانے والوں کے بہتر علاج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو صورتحال پر نظر رکھنے اور جھلسنے ہوئے افراد کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعلی کے سی آر نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مدنی پور میں اے سی بس میں آگ لگنے سے ایک ہلاک، 30 زخمی

کیمیکل کا بڑا ذخیرہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی دھواں آس پاس کے علاقوں میں تیزی سے پھیل گیا۔ مقامی عوام کی کثیر تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے راحت کاموں میں مدد کی۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی ناگا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ کمیکل اسٹور کرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ مقام حادثہ پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فی الفور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر حیدرآباد میں اس سے پہلے بھی آتشزدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

Last Updated : Nov 13, 2023, 2:21 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.