ETV Bharat / state

دکن کے مسلم دورحکومت میں اسلامی علوم کے موضوع پرسمینار

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 6:21 AM IST

سمینار میں اس موضوع پر ملک بھر کی جامعات کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اساتذہ و ریسرچ اسکالرز اور دیگر اہل علم اہم موضوعات پر مقالات پیش کریں گے، جن میں دکن میں بہمنی دور تا آصف جاہی دور میں اسلامی علوم پر ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دکن کے مسلم دورحکومت میں اسلامی علوم کے موضوع پرسمینار
دکن کے مسلم دورحکومت میں اسلامی علوم کے موضوع پرسمینار

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز، نئی دہلی کے اشتراک سے ”دکن کی مسلم حکومتوں کے دور میں اسلامی علوم“ کے موضوع پر 7 اور 8 اپریل 2021 کو آن لائن اور آف لائن دو روزہ قومی سمینار/ وبینار کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔

سمینار میں اس موضوع پر ملک بھر کی جامعات کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اساتذہ و ریسرچ اسکالرز اور دیگر اہل علم اہم موضوعات پر مقالات پیش کریں گے، جن میں دکن میں بہمنی دور تا آصف جاہی دور میں اسلامی علوم پر ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

سمینار کا افتتاحی پروگرام 7 / اپریل 2021 کو 10:30 بجے صبح منعقد ہوگا، جس میں پروفیسر سلیمان صدیقی (سابق وائس چانسلر ، عثمانیہ یونیورسٹی و سابق رجسٹرار، مانو ) کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ پروفیسر اخترالواسع (صدر، مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھ پور)، مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

نیز ملک کی اہم جامعات سے مہمانان اعزازی کے طورپر پروفیسر اقتدار محمد خان(ڈائرکٹر ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) پروفیسر سعود عالم قاسمی(ڈین فیکلٹی آف تھیالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، پروفیسر محمد اسحاق(سابق صدر، اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)،پروفیسر نسیم احمد شاہ(ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، کشمیر یونیورسٹی، کشمیر)،پروفیسر نسیم الدین فریس(ڈائرکٹر، ہارون خان شیروانی سینٹر فار دکن اسٹڈیز، مانو)، مفتی مولانا ضیا الدین نقشبندی(شیخ الفقہ، جامعہ نظامیہ، حیدرآباد) اور پروفیسر علیم اشرف جائسی(صدر شعبہ عربی، مانو) اپنے خطابات پیش کریں گے۔

سمینار آئی ایم سی کے یوٹیوب چینل youtube.com/imcmanuu پر لائیو نشر کیا جائے گا۔ شعبہ اسلامک اسٹڈیز،مانو کے صدر پروفیسر محمد فہیم اختر ندوی و دیگر اساتذہ شعبہ اہل ذوق سے اس سیمینار /ویبینار میں شرکت کی گزارش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.