اس اسکیم کے تحت ریاست بھر میں 11,900دلت خاندانوں کا انتخاب کیاجانے والا ہے۔ اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اس ماہ کی 16تاریخ کو حضورآباد میں اس اسکیم کا آغازکرنے والے ہیں۔ تاہم بعض دلت گروپس نے اس اسکیم کے سلسلہ میں حضورآباد میں راستہ روکو احتجاج کیا۔ضلع کے پداپاپیا پلی کے قریب یہ احتجاج کیاگیا جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔
دلتوں نے کریم نگر۔ورنگل کی قومی شاہراہ کا راستہ بھی روک دیاجس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔اس موقع پر ان دلتوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اکبرالدین اویسی نے اساتذہ کی مدد کا وعدہ کیا
اس اچانک احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے برہم دلت گروپس کو سمجھاتے ہوئے ان کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کے ساتھ دلتوں کی بحث وتکرار ہوگئی۔اس موقع پر دلتوں نے حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
یواین آئی