ETV Bharat / state

تلنگانہ میں انتخابات کے پیش نظر رقم ضبط کرنے کا سلسلہ جاری - رقم ضبط کرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے تلاشی کے دوران کروڑوں روپے ضبط کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ Police checking continues in various parts of Telangana

Police seized
Police seized
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 11:09 AM IST

Updated : Nov 23, 2023, 11:21 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں انتخابات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔ اس دوران پولیس سیاسی رہنماوں سمیت عام لوگوں کی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی چیکنگ کررہی ہے۔ اس دوران پولیس نے کروڑوں روپے ضبط کیے اور یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ ریاست میں پولیس کے علاوہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریت کی جانب سے بھی مختلف رہنماؤں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

تازہ واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع حیات نگر کا ہے۔ جہاں پولیس نے حیات نگر اور ناچارم پولیس اسٹیشنز کی حدود میں 3.20 کروڑ روپئے کی نقد رقم ضبط کی۔ رنگاریڈی ضلع کے پیڈا عنبرپیٹ میں سداشیو انکلیو سے بڑی رقم منتقل ہونے کی اطلاع ملنے پر سی آئی وینکٹیشورلو کی قیادت میں او آر آر کے قریب ایک کار کی چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران دو کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی۔ ایل بی نگر کے ایڈیشنل ڈی سی پی کوٹیشور راؤ نے بتایا کہ سمپتی شیوکمار ریڈی، سورکانتی مہیندر ریڈی، تاتی کونڈا مہیندر ریڈی، نیمنی نوین کمار ریڈی اور سوروی رمیش حیات نگر کو حراست میں لیا گیا، اور پوچھ تاچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ رقم چوتپل کو منتقل کی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ اسمبلی انتخابات: قومی سیاسی لیڈران شدت کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے

اس کے علاوہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی انفورسمنٹ ایجنسیوں نے657 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ ان ضبط کردہ اثاثہ جات میں نقدی، شراب، قیمتی دھاتیں، منشیات اور مختلف مفت چیزیں شامل ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریت کی جانب سے مختلف سیاسی رہنماوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

Last Updated : Nov 23, 2023, 11:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.