ETV Bharat / state

چھ دسمبر کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ - Section 144 to be implemented Hyderabad

شہر حیدرآباد میں پولیس کمشنر نے چھ دسمبر کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

حیدرآباد میں پولیس کمشنر انجنی کمار
حیدرآباد میں پولیس کمشنر انجنی کمار
author img

By

Published : Dec 5, 2019, 11:02 AM IST

جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پولیس کمشنر انجنی کمار نے چھ دسمبر کے پیش نظر پورے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

پولیس کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ مکتوب کے مطابق بلا اجازت کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے جلوس، احتجاج، تقاریر، یا بابری مسجد سے متعلق بیینر، پوسٹر تصاویر حتی کہ کسی فرد سے اس بارے میں بات کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پولیس کمشنر نے مکتوب کے ذریعہ عوام اور مذہبی تنظیموں کو یہ پیغام دیا کہ چھ دسمبر کے روز امن و امان میں خلل پیدا کرنے والی کسی بھی حرکت سے گریز کریں، اور امن کی برقراری کے لیے پولیس کا تعاون کریں۔

انہوں نے خط میں اس بات کا ذکر کیا کہ چند گروہوں کی جانب سے شہر کے امن وامان کی فضا کو مکدر کرنے کی اطلاعات موصول پو رہی ہیں۔

انجنی کمار نے ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا انتباہ دیا۔

کمشنر کے احکامات کے مطابق حیدرآباد میں پانچ دسمبر کی شام چھ بجے سے سات دسمبر صبح چھ بجے تک دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا۔

Intro:حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے 6دسمبر کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں_ پولیس کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ مکتوب کے مطابق بلا اجازت کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے جلوس، احتجاج، تقاریر، یا بابری مسجد سے متعلق بیینر، تصاویر حتی کہ کسی فرد سے اس بارے میں بات کرنے پر پابندی عائد کی گئی_ پولیس کمشنر نے مکتوب کے ذریعہ عوام اور مذہبی تنظیموں کو یہ پیغام دیا کہ 6 دسمبر کے روز امن و امان میں خلل پیدا کرنے والی کسی بھی حرکت سے گریز کریں اور امن کی برقراری کیلئے پولیس کا تعاون کریں_

Body: انہوں نے مکتوب میں اس بات کا تذکرہ کیا کہ چند گروہوں کی جانب سے شہر کے امن وامان کی فضا کو مکدر کرنے کی اطلاعات موصول پو رہی ہیں_ انجنی کمار نے ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا انتباہ دیا_ کمشنر کے احکامات کے مطابق حیدرآباد میں 5 دسمبر شام چھ بجے تا سات دسمبر صبح چھ بجے تک دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا_

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.