ETV Bharat / state

تلنگانہ انتخابات: مختلف مقامات پر امیدواروں کے مکانات کی تلاشی - صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ اسی دوران پولیس نے مختلف امیدواروں کے ٹھکانوں کی تلاشی بھی لی۔ Telangana Assembly Elections 2023

Search of candidates
Search of candidates
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 29, 2023, 2:16 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بھینسہ منڈل میں کل رات کشیدگی دیکھی گئی۔بی جے پی امیدوار راما راوکے مکان کی پولیس نے تلاشی لی۔ رائے دہندوں میں تقسیم کے لئے رقم ہونے کی اطلاع پر پولیس نے یہ تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو بی جے پی کے کارکنوں نے روک دیا جس کے نتیجہ میں پولیس سے ان کی بحث وتکرار ہوگئی۔ دھکم پیل میں پولیس کے بعض ملازمین معمولی زخمی ہوگئے اور صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ پولیس نے صورتحال کو قابو میں کیا اور بعض افراد کو حراست میں لے لیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں جمع ہوگئی۔

وہیں دوسری جانب صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے بھائی کونڈل ریڈی کے مکان کی پولیس نے ضلع کاماریڈی میں کل شب تلاشی لی۔کونڈل ریڈی، کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں گذشتہ 15دن سے اپنے بھائی کے لئے انتخابی مہم چلارہے تھے۔ریونت ریڈی، حلقہ کاماریڈی میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف کانگریس کے امیدوار ہیں۔کونڈل ریڈی، ریونت ریڈی کے چیف الیکشن ایجنٹ بھی ہیں۔

  • تلنگانہ کے منچریال ضلع میں مختلف معاملات میں 78لاکھ روپئے ضبط

پولیس نے تلنگانہ کے ضلع منچریال کے حاجی پورمنڈل میں کل شب بی جے پی کے ایک رشتہ دارکے پاس سے 55لاکھ روپئے ضبط کئے۔منچریال کے اے سی پی تروپتی ریڈی نے کہاکہ ایک اطلاع پر ایم وینکٹ راو کے مکان سے یہ رقم ضبط کرلی گئی۔وہ اس رقم کا ذریعہ بتانے میں ناکام رہے۔پولیس نے ایک اطلاع پر ان کے مکان پر چھاپہ مارا۔منگل کی شب پولیس نے پی روی کمار اور بی لکشمن جن کا تعلق بھیمارم منڈل سے ہے کے پاس سے بھی 15.81 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کرلی۔اسی طرح بعض دیگر افراد کے پاس سے بھی 8. 17لاکھ روپئے کی رقم ضبط کرلی گئی۔

مزید پڑھیں: کیا پولیس ماڈل ضابطہ اخلاق کے نام پر عام لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے؟

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.