ETV Bharat / state

تلنگانہ میں اسکولز کھول دیے گئے، 40 فیصد حاضری

کئی اسکولوں میں اساتذہ نے طلبہ کو پھول پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ اسکولز میں کووڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کلاسز میں جسمانی فاصلے کی برقراری کو یقینی بنایا گیا ہے۔

تلنگانہ میں اسکولز کھول دیے گئے، 40فیصد حاضری

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 3:11 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 3:32 PM IST

تلنگانہ بھر میں یکم ستمبر بروز بدھ سے اسکولز کھول دیئے گئے ہیں جو مارچ 2020 میں کووڈ وبا کے پیش نظربند کردیئے گئے تھے۔ گزشتہ روز ریاستی ہائی کورٹ نے اسکولز کو کھولنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد کووڈ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے اسکولز کو کھولا گیا ہے، تاہم اقامتی اسکولس اور ہاسٹلس کو کھولنے پر ہائی کورٹ کا حکم التوا ہے۔

کئی اسکولز میں اساتذہ نے طلبہ کو پھول پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ اسکولز میں کووڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کلاسس میں جسمانی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بنایا گیا ہے۔

بعض اسکولز میں پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ طلبہ کی طویل قطاریں اسکولس میں دیکھی گئیں جن میں تعلیم کے تئیں جوش وخروش دیکھا گیا کیونکہ ایک عرصہ کے بعد اسکولز دوبارہ کھل گئے ہیں۔ کئی طلبہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ تقریباً 18ماہ بعد اسکولز کو واپسی کے بعد دوستوں کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:'ٹی آرایس جھنڈا لہرانے کا پروگرام بڑے پیمانے پرمنائیں'

ایسے طلبہ جو ورچول کلاسس کو جاری رکھنا چاہتے تھے ان کیلئے اسکولز سے ورچوول کلاسس کا اہتمام کیا گیا۔ بعض اسکولز کی جانب سے ہنوز شخصی کلاسز کا آغاز نہیں کیا گیا بلکہ یہ اسکولز صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں اور آن لائن کلاسس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسی دوران وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے حیدرآباد کی وجے نگر کالونی میں سرکاری اسکول کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسکول کی صورتحال کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے سے زیادہ احتیاط اور چوکسی کی ضرورت ہے۔ اسکولز میں صبح میں کووڈ کے اصولوں پر عمل کے سلسلہ میں طلبہ کو مشورے دیئے جائیں۔دوپہر کے کھانے کے موقع پر جسمانی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ تمام ڈی ای اوز اور صدور مدارس کو اس سلسلہ میں تال میل پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ریاست میں پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کی تعداد 60 لاکھ ہے، ان میں 29 لاکھ طلبہ سرکاری اسکولز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، ان طلبہ میں بیداری کی ضرورت ہے۔ جس بھروسہ سے والدین نے اپنے بچوں کو اسکول کو بھیجا ہے، اس بھروسہ پر پورا اترنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسکولز میں 40 فیصد طلبہ کی حاضری رہی۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 1, 2021, 3:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.