تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جی ایم آر کی جانب سے ایک ربر کا بڑا ٹینٹ بنایا گیا۔ جی ایم آر کے مطابق حیدرآباد میں واقع یہ ہینگر ایشیا بھر میں منفرد ہے۔

شیڈ کو طیاروں کے انجن اور لینڈنگ گیئر کی مرمت کےلیے استعمال کیا جائے گا۔ شیڈ 10 تا 15 سال تک کارآمد رہے گا جبکہ اس شیڈ کو کسی بھی جگہ بہ آسانی منتقل کیا جاسکتا ہے۔
ہینگر کو پی وی سی سے بنایا گیا جبکہ اس میں آگ سے محفوظ رہنے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔