ETV Bharat / state

حیدرآباد: بی جے پی حامی کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے ضبط - Hawala money is seized by hyderabad police

حیدرآباد پولیس نے آج ایک کروڑ روپئے کی رقم ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس رقم کو دوباک لے جایا جارہا تھا تاکہ وہاں ووٹرس میں تقسیم کیا جاسکے۔

Rs. 1 Cr Hawala money is seized by hyderabad task force police
حیدرآباد: بی جے پی حامی کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے ضبط
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 9:56 PM IST

حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد کے بیگم پیٹ علاقے میں ایک کار سے ایک کروڑ روپئے ضبط کئے گئے جبکہ اس رقم کو دوباک لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس کاروائی میں دو لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

حیدرآباد: بی جے پی حامی کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے ضبط

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ضبط شدہ رقم کو دوباک لے جاکر بی جے پی کی جانب سے ووٹرز میں تقسیم کیا جانا تھا۔ گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت سرینواس راؤ کو دوباک حلقہ سے بی جے پی امیدوار رگھونندن راؤ کے برادر نسبتی ہے کہ طور پر کی گئی۔ کاروائی میں ڈرائیور ٹی روی کمار کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انجنی کمار نے بتایا کہ سرینواس راؤ نے بیگم پیٹ میں وشاکھا انڈسٹریز کے دفتر سے یہ رقم حاصل کی اور اس رقم کو بی جے پی امیدوار کی جانب سے دوباک کے ووٹرس میں تقسیم کرنے کا منصوبہ تھا۔ وشاکھا انڈسٹریز پداپلی کے سابق رکن پارلیمنٹ کی ملکیت ہے جبکہ انہوں نے رقم کو دوباک منتقلی کےلیے سرینواس کو دی تھی۔

دوباک ضمنی انتخابات کےلیے انتخابی مہم کا آج شام اختتام عمل میں آیا اور رائے دہی منگل کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.