ETV Bharat / state

Man Taking Body Measurements of Female Police Officials in AP: مرد ٹیلر کی جانب سے خاتون کانسٹیبلس کی ناپ لینے کی تصاویر وائرل - مرد ٹیلر کی جانب سے خاتون کانسٹیبلس کا ناپ

آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں ایک مرد ٹیلر کی جانب سے خاتون کانسٹیبلس کے کپڑوں کی ناپ لینے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ Men taking measurements of women police for uniforms kicks up

مرد ٹیلر کی جانب سے خاتون کانسٹیبلس کا ناپ لینے  کی تصاویر وائرل

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 11:54 AM IST

نیلور میں مرد ٹیلر کی جانب سے خاتون کانسٹیبلس کا ناپ لینے کا واقعہ ضلع کے اومیش چندراہال میں پیش آیا جہاں ایک مرد درزی کاوالی اور آتماکور ڈویژنز کی سکریٹریٹ کانسٹیلبس کے کپڑوں کا ناپ لے رہا تھا۔ Row over men taking body measurements of female police officials in Andhra Pradesh

اس واقعہ سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر عوام کی جانب سے شدید نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

واقعہ کے سلسلہ میں سوالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع کے ایس پی وجے راو نے کہا کہ خاتون ملازمین کے لیے یونیفارم کی تیاری کی ذمہ داری آوٹ سورسنگ پر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد ہی انہوں نے اصلاحی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا احاطہ میں ایک شخص قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوا اور تصاویر لیں۔ خواتین کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے والے اس شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تلگودیشم لیڈر وی انیتا نے کہا کہ نیلور کا واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح وائی ایس آر کانگریس کے تحت خواتین کی خود اعتمادی کو مجروح کیاگیا۔

انہوں نے اس واقعہ پر حیرت کا اظہار کیا۔ انیتا نے سوال کرتے ہوئے کہا ’ہم ہمارے گھرکے قریب درزی کی دکان پر لڑکیوں کے لیے کپڑے سلوانے سے پہلے دو مرتبہ سوچتے ہیں۔ صرف پولیس کے یونیفارم کے لئے خاتون ملازمین پولیس کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کرنا مناسب نہیں ہے۔ کیا خاتون وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ وزیراعلی اور ڈی جی پی کے پاس سوچھ بوجھ ہے؟ اگر محکمہ پولیس میں کام کرنے والوں کا کوئی تحفظ نہیں ہے تو پھر ریاست میں کس طرح لڑکیوں کا وہ تحفظ کرسکتے ہیں؟‘

یہ بھی پڑھیں:

زندگی ختم کرنے کی درخواست، عدالت سے واپسی کے دوران بیمار لڑکا فوت

سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے راما کرشنا نے دوسری طرف کہا کہ اگر پولیس ہی ایسی نازیبا اور غیر مناسب کام کو فروغ دے رہی ہے تو پھرایسا محسوس ہوتا ہے کہ معاشرتی زندگی میں خواتین کا تحفظ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے خاتون ملازمین کے تئیں نیلور پولیس کے عہدیداروں کے رویہ کی مذمت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.