حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔Two people killed in Warangal road accident
یہ حادثہ ضلع کے وینکٹ رتنم تھیٹر جنکشن کے قریب منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب اسپورٹس بائیک نے سائیکل سوار کو ٹکر دے دی۔مہلوکین کی شناخت گاندھی نگر کی لیبر کالونی کے رہنے والے مزدور پیشہ 51سالہ راما سوامی اور پوچماں میدان علاقہ کے رہنے والے 18سالہ ٹی جئے سمہاریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔
جئے سمہا کا باپ لاری ٹرانسپورٹ کمپنی کامالک ہے۔یہ حادثہ ملزکالونی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں:تلنگانہ: سڑک حادثہ میں جوڑا ہلاک اور بیٹی شدید زخمی
یواین آئی