حادثہ سنگاریڈی ضلع کے سائی نگر میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار نے ٹہری ہوئی بائیک کو ٹکر دے دی۔
حادثہ اتنا شدید تھاکہ بائیک کو کافی نقصان پہنچا۔حادثہ سے وہاں موجود بچے محفوظ رہے جو وہاں کھیل رہے تھے۔حادثہ کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔یہ حادثہ جمعہ کی شب پیش آیا۔
کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بائیک گھر کے باہر ٹہرائی گئی تھی اور بچے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کار تیزرفتاری کے ساتھ ان کی طرف بڑھنے لگی۔یہ دیکھ کر فوری طورپر بچے دوڑ کر اپنے گھروں میں چلے گئے جس کے نتیجہ میں وہ اس حادثہ سے محفوظ رہے۔اس حادثہ میں بائیک کو شدید نقصان پہنچا تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔اس حادثہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔
یواین آئی