ETV Bharat / state

حیدرآباد میں خطرناک سڑک حادثہ - حیدرآباد میں خطرناک سڑک حادثہ

حیدرآباد شہر کے حیات نگر کی پداعنبرپیٹ آوٹر رنگ روڈ جنکشن پر پیش آئے سڑک حادثہ میں میاں بیوی ہلاک ہوگیے۔

حیدرآباد میں خطرناک سڑک حادثہ
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 12:22 PM IST

یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور اس بس نے موٹربائیک پر گزرنے والے جوڑے کو ٹکر دے دی۔

یہ بس مشرقی گوداوری ضلع کے تونی ڈپو کی ہے۔بائیک پر سوار شخص کی شناخت رمناریڈی کے طورپر کی گئی ہے جو آرٹی سی میں کنڈکٹر کے طورپر خدمات انجام دیا کرتا تھا۔

یہ جوڑا عبداللہ پور میٹ کا رہنے والا تھا۔اس حادثہ میں ریڈی کے ساتھ اس کی بیوی وجیا بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد مقام حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے مہلوک جوڑے کے ارکان خاندان کو معاوضہ فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی عبداللہ پور میٹ اور حیات نگر کی پولیس وہاں پہنچ گئی۔

Intro:Body:

article id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.