ETV Bharat / state

تلنگانہ: دو علحدہ سڑک حادثات میں پانچ ہلاک - تین دیگر زخمی ہو گئے

ریاست تلنگانہ میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول دو خواتین ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

دو علحدہ سڑک حادثات میں پانچ ہلاک
دو علحدہ سڑک حادثات میں پانچ ہلاک
author img

By

Published : May 21, 2020, 8:10 PM IST

ایک جوڑا اور ایک خاتون ہلاک اور دیگر تین اس وقت زخمی ہو گئے جب نلگنڈہ ضلع کے وٹی مارتی علاقہ کے قریب ان کی کار نے ٹھری ہوئی لاری کو ٹکر مار دی۔ اس کار میں جملہ 8 افراد بشمول تین بچے سوار تھے جو اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے کوتھاپلی سے حیدرآباد کی سمت جا رہی تھی۔ اس حادثہ میں تین بچے محفوظ رہے۔

مرنے والوں کی شناخت 45 سالہ جی سرینواس، اس کی بیوی 26 سالہ لکشمی اور 28 سالہ لکشمی چندنا کے طور پر کی گئی ہے۔ دوسرے حادثہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ جنگاوں ضلع کے رگھوناتھ پلی کے قریب اس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ کار کے شدید زخمی ڈرائیور کی علاج کے دوران ہسپتال میں موت ہو گئی۔ یہ افراد ورنگل سے حیدرآباد کی سمت جا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.