ETV Bharat / state

کرنول - چتور قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ، چار بچے ہلاک

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 11:10 AM IST

کرنول ضلع سے متصل قومی شاہراہ پر یہ سڑک حادثہ پیش آیا۔ مذہبی تشہیر کی مہم کے طور پر تقریبا 40 لوگ عبادت کے لیے گرجا گھر کی طرف پیدل جارہے تھے کہ اس دوران ایک تیز رفتار ڈی سی ایم وین ان پر چڑھ گئی۔

کرنول-چتور قومی شاہراہ پر وین کی ٹکر سے چار بچے ہلاک

کرنول - چتور قومی شاہراہ پر منگل کی صبح دردناک واقعہ پیش آیا جس میں چار بچے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایراگنٹلہ میں صبح سویرے عبادت کے لیے گرجا گھر جارہے لوگ سڑک پار کرنے کے دوران ڈی سی ایم وین کی زد میں آگئے۔ جس کے نتیجے میں چار بچے برسر موقع ہلاک ہوگئے۔

کرنول ضلع سے متصل قومی شاہراہ پر یہ سڑک حادثہ پیش آیا۔ کرسمز کی آمد اور مذہبی تشہیر کی مہم کے طور پر تقریبا 40 لوگ مذہبی گیت گاتے ہوئے ایرا گنٹلہ سے پیدل سفر کررہے تھے کہ اس دوران ایک تیز رفتار ڈی سی ایم وین ان پر چڑھ گئی۔ اس واقعے میں چار ہلاکتیں ہوئیں اور کم از کم 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دو افراد کی صحت نازک بتائی گئی ہے۔

اس جان لیوا واقعے کے بعد ڈرائیور وین روکے بغیر وہاں سے نکل گیا۔ تاہم گاوں والوں نے پیچھا کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔

زخمی افراد کا نندیال گورنمنٹ ہسپپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'غیرزرعی اراضیات کا رجسٹریشن شفاف انداز میں کیا جائے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.