حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر 56 سالہ اے ریونت ریڈی آج یہاں ایل بی اسٹیڈیم میں دوپہر 1.04 بجے ریاست کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ریونٹ ریڈی چندر شیکھر راؤ کی قیادت والی بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس)کے 2014 سے اقتدار میں رہنے کے بعد تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔گورنر ڈاکٹر تملسائی سوندرراجن انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گی۔
-
#WATCH | Congress leader Revanth Reddy set to take oath as Telangana CM in Hyderabad today pic.twitter.com/yihRflnk8v
— ANI (@ANI) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Congress leader Revanth Reddy set to take oath as Telangana CM in Hyderabad today pic.twitter.com/yihRflnk8v
— ANI (@ANI) December 7, 2023#WATCH | Congress leader Revanth Reddy set to take oath as Telangana CM in Hyderabad today pic.twitter.com/yihRflnk8v
— ANI (@ANI) December 7, 2023
ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیف منسٹر کے علاوہ کانگریس کے مزید 10 اراکین اسمبلی بھی ریونت ریڈی کے ساتھ وزراء کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق لیجسلیچر پارٹی لیڈر بھٹی وکرمارک کو ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ مل سکتا ہے اور دیگر سینئر قائدین اتم کمار ریڈی، سریدھر بابو، کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی اور ڈی انسویا (سیتھاکا) کو کابینہ میں جگہ دی جائے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور کابینی وزراء کے عہدوں پر حتمی فیصلہ ریڈی کے بدھ کی رات قومی دارالحکومت سے شہر پہنچنے کے بعد کیے جانے کا امکان تھا تاہم اس ضمن میں کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا جبکہ ریونت ریڈی گذشتہ روز شام ہی دہلی سے حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔
-
#WATCH | Telangana CM-designate Revanth Reddy arrives at Begumpet airport in Hyderabad.
— ANI (@ANI) December 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Revanth Reddy will take oath as the Chief Minister of Telangana, tomorrow. pic.twitter.com/28xZxti2CU
">#WATCH | Telangana CM-designate Revanth Reddy arrives at Begumpet airport in Hyderabad.
— ANI (@ANI) December 6, 2023
Revanth Reddy will take oath as the Chief Minister of Telangana, tomorrow. pic.twitter.com/28xZxti2CU#WATCH | Telangana CM-designate Revanth Reddy arrives at Begumpet airport in Hyderabad.
— ANI (@ANI) December 6, 2023
Revanth Reddy will take oath as the Chief Minister of Telangana, tomorrow. pic.twitter.com/28xZxti2CU
ریونت ریڈی پارٹی ہائی کمان کے تلنگانہ کے اگلے چیف منسٹر کے طور پر ان کے نام کا اعلان کرنے کے بعد منگل کی شام ایک خصوصی پرواز سے قومی دارالحکومت پہنچے اور کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ ریونت ریڈی نے اپنے انتخاب پر کانگریس کے ریاستی انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا بھی شکریہ ادا کیا۔
حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے علاوہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت کرناٹک کے کئی وزراء اور دیگر ریاستوں کے پارٹی قائدین کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔
اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کی جانب سے چھ گیارنٹی کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ریونت ریڈی ان چھ ضمانتوں کے مسودے پر دستخط کے ساتھ وزارت اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ کانگریس حکومت کی جانب سے ان چھ ضمانتوں پر عمل آوری کے لئے سالانہ 70 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جانے کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: گورنرتلنگانہ سے کانگریس وفد کی ملاقات، ریونت ریڈی کے سی ایل پی لیڈرکے انتخاب سے واقف کروایا
حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کے رہنماوں اور کارکنوں کے علاوہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس حلف برداری تقریب میں اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' بلاک کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ایل بی نگر اسٹیڈیم میں حلف برداری تقریب کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حلف برداری کے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ٹرافک روٹس کی تبدیلی کی گئی ہے۔