ETV Bharat / state

ریونت ریڈی، تلنگانہ کانگریس کے صدر نامزد

کانگریس ہائی کمان نے طویل مشاورت اور بڑے پیمانے پر مخالفتوں کے باوجود بالآخر کانگریس کے رکن پارلیمان اے ریونت ریڈی کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر نامزد کردیاہے۔ جس کے بعد تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر سے متعلق قیاس آرائی پر قدغن لگ گیا ہے۔

ریونت ریڈی، تلنگانہ کانگریس کے صدر نامزد
ریونت ریڈی، تلنگانہ کانگریس کے صدر نامزد
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 12:40 PM IST

اُتم کمار ریڈی پانچ سال تک صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کافی پہلے استعفیٰ پیش کر چکے تھے۔ تاہم پارٹی ہائی کمان نے تلنگانہ پردیش کانگریس کی نئی عاملہ تشکیل پانے تک انہیں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا تھا۔ ریونت ریڈی کو صدر کی حیثیت سے نامزد کرتے ہی پارٹی کے حلقوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ چند رہنما دبے الفاظ میں اس کی مخالفت بھی کررہے ہیں۔

سونیا گاندھی کی جانب سے ریونت ریڈی کو صدر بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ ساتھ ہی 5 رہنما سابق کرکٹر محمد اظہر الدین، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، ایم انجن کمار یادو، کانگریس کے رکن اسمبلی ٹی جگا ریڈی اور بی مہیش کمار گوڑ کو ورکنگ پریسیڈنٹس کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔

محمد اظہر الدین کو دوسری مرتبہ ورکنگ پریسیڈنٹ نامزد کیا گیا ہے۔ سینئر نائب صدور کی حیثیت سے ایس چندر شیکھر، دامودھر ریڈی، ڈاکٹر ملو روی، پی ویریا، سریش شٹکار، وی نریندر ریڈی، رمیش مدیراج، جی نرنجن، ٹی کمار راؤ اور عامر جاوید کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سابق رکن پارلیمان مدھو یاشکی کو کانگریس تشہیری کمیٹی کا صدر نشین نامزد کیا گیا ہے جبکہ سید عظمت اللہ حسینی کنوینر کے فرائض انجام دیں گے۔

سابق ڈپٹی چیف منسٹر سی دامودھر راج نرسمہا کو الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا صدرنشین نامزد کیا گیا ہے۔ اے مہیشور ریڈی کو اے آئی سی سی پروگرام امپلمنٹیشن کمیٹی کا صدرنشین نامزد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے بحیثیت صدر اُتم کمار ریڈی اور ورکنگ پریسیڈنٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پونم پربھاکر اور جے کسم کمار کی خدمات کی بھی ستائش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ پولیس نے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.