ETV Bharat / state

ریزرویشن پورے ملک میں موجود ہے: اظہرالدین کی امت شاہ کے بیان پر تنقید - ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان محمد اظہر الدین

تلنگانہ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مسلم ریزرویشن کو ختم کرنے کے معاملے پر کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین نے سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Mohammad Azharuddin on BJP manifesto
Mohammad Azharuddin on BJP manifesto
author img

By ANI

Published : Nov 19, 2023, 10:02 AM IST

حیدرآباد: کانگریس کے رہنما اور ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ریزرویشن پورے ملک میں موجود ہیں۔ آپ کو ریزرویشن دینا ہوگا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بی جے پی کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر آئینی مذہب پر مبنی ریزرویشن کو ختم کرے گی اور او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی کو یہ ریزرویشن دیا جائے گا۔

محمد اظہر الدین نے کہا کہ "ہر پارٹی اپنا اپنا منشور جاری کرتی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ ( ریزرویشن ہٹانا ) قابل عمل ہے یا بہت ایمانداری کا کام ہے۔ ریزرویشن پورے ہندوستان میں موجود ہیں، آپ کو ریزرویشن دینا ہوگا"۔

  • #WATCH | Hyderabad: On BJP Election manifesto for Telangana Assembly Election 2023, former cricketer and Telangana Congress candidate from Jubilee Hills constituency Mohammad Azharuddin says, "...Every party gives their own manifesto but I don't think that is workable (removing… pic.twitter.com/ZxF2UZqhQP

    — ANI (@ANI) November 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قبل ازیں جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حیدرآباد میں بی جے پی کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشور میں کی گئی یقین دہانیاں عوام کے لیے 'پی ایم مودی کی گارنٹی' ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا اور ریاست میں یکساں سول کوڈ بھی نافذ کیا جائے گا۔ پارٹی کے منشور کے مطابق بی جے پی نے ہر سال 17 ستمبر کو سرکاری طور پر حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست ہے: اویسی کا امت شاہ کے بیان پر ردعمل

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی، ریونت ریڈی

امت شاہ نے کہا کہ "یہ منشور وزیراعظم مودی کا تلنگانہ کی ضمانت ہے۔ جب اٹل جی وزیراعظم تھے، تین ریاستیں بنی تھیں، اور کوئی تشدد نہیں ہوا تھا۔ کانگریس نے ہمیشہ تلنگانہ کے ریاستی درجہ کے مطالبے کو مسترد کیا اور اپنے انتخابی فائدے کے لیے کانگریس نے جلد بازی میں تلنگانہ تشکیل دیا‘‘۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے خلاف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں اظہر الدین کو جوبلی ہلز سے میدان میں اتارا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس نے اظہر الدین کو ریاست اترپردیش کے مرادآباد حلقہ سے رکن پارلیمنٹ کا ٹکٹ دیا تھا۔ اظہر الدین جوبلی ہلز حلقہ میں اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں اور عوام سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.