حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ پولیس کمشنر نے، گجویل ٹاون میں ہالیہ سال 3 جولائی کی درمیانی رات میں پیش آنے والے واقعہ پر متعلقہ پولیس افسران نے ایک تفصیلی رپورٹ تلنگانہ مائنارٹی کمیشن کو پیش کی ہے جس میں ایک مسلم شخص محمد عمران کو ہجوم نے برہنہ حالت میں پریڈ کروایا تھا اور اسے "جے سری رام” کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا تھا۔ مزید اسے فٹ پاتھ کو چاٹنے کے لیے کہا گیا جہاں پیشاب بھرا ہوا تھا۔
کمشنر پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گجویل پولیس اسٹیشن، بلیو کولٹس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ واقعہ میں ملوث ملزمین کے خلاف جرم نمبر 315/2023، 316/2023، 317/2023، 318/2023، 319/2023، 320/2023 اور 321/2023 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں گیارہ ملزمین کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، چار مزید ملزمین کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔ پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ تمام ملزمین کے ساتھ قانونی طور پر کاروائی کی جائے گی۔ اس موقعے پر گجویل پولیس نے مکمل طور پر حالات پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔
مزید پڑھیں: تلنگانہ: سدی پیٹ کلکٹر کے طورپر ہنمنت نے ذمہ داری سنبھالی
پولیس کمشنر سدیپیٹ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ضلع کلکٹر کے ساتھ شہر میں تمام مذاہب کے قائدین اور سیاسی پارٹیوں کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگ کی، اس کے بعد ٹاؤن میں معمولات زندگی بحال ہوئی۔ انہوں نے علاقے میں ماحول پر قابو پانے کے لئے، سماجی دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے پولیس گشت کروانے کا تیقن دیا ہے۔