حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھرراو نے ریاستی محکمہ پولیس میں بھرتی کے لئے بالائی حدعمر میں دو برس اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 95 فیصد ملازمتوں کا کوٹہ مقامی افراد کو فراہم کرنے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران کورونا کے اثرات کے پیش نظر حد عمر میں اضافہ کے سلسلہ میں رکن کونسل پلاراجیشور ریڈی کی درخواست پر وزیراعلی نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ Recruitment in Telangana Police
وزیر اعلیٰ چندرشیکھرراؤ نے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ کے سی آر نے ریاستی اسمبلی میں 80،039 ملازمتوں پر تقرری کے اعلان کیا اور اس سلسلے میں تقرریوں کا نوٹفکیشن کاعمل بھی شروع ہوچکا ہے۔ گروپ ون کا نوٹفکیشن جاری ہوگیا۔ 31 مئی تک امیدوار درخواستیں دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Telangana Police Recruitment 2022: تلنگانہ محکمہ پولیس میں تقرریوں کا نوٹفکیشن جاری
یواین آئی