ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیداباد میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی خلاف قرآن خوانی و آیت کریمہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس محفل میں بزرگ و نوجوان اور معصوم بچوں کے علاوہ خواتین اور لڑکیوں کی کثیر تعداد موجود تھی- خواتین نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سی اے اے کے قانون کو ختم کرے اور بے وجہ ایسے قوانین کے نفاذ سے گریز کریں کیوں کہ ایسے قانون سے آپسی بھائی چارے میں درار آتی ہے اور گنگا - جمنی تہذیب پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔