اویسی نے کہا کہ شرم کرو! میرے دو سے زائد بچے ہیں اور بی جے پی کے متعدد رہنماؤں کے دو سے زیادہ بچے ہیں۔ آر ایس ایس نے ہمیشہ اس بات کو بنائے رکھا ہے کہ مسلم آبادی کو کنتڑول کرنا ہے۔
اویسی نے تلنگانہ میونسپل انتخابات سے قبل نظام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا اصل مسئلہ بیروزگاری ہے، آبادی کا نہیں۔
انہوں نے بھاگوت سے ان نوجوانوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا جنھیں ملک میں نوکری دی گئی ہے۔
اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کی وجہ سے 2018 میں ہر روز 36 نوجوانوں نے خودکشی کی ہے۔
پانچ سال سے زیادہ کی مدت میں آپ کسی کو ملازمت فراہم نہیں کرسکے۔ یہی وجہ ہے کہ آر ایس ایس 'دو بچوں' کی پالیسی لانے پر زور دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں 60 فیصد آبادی 40 سال سے کم عمر کے لوگوں کی ہے۔
انہوں نے بھاگوت سے پوچھا کہ 'آج کی رپورٹ یہ ہے کہ 2018 میں روزانہ 35 بے روزگار افراد نے خودکشی کی اور 36 ملازمت کرنے والے افراد نے خودکشی کی ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گے؟'
بھاگوت جو اس وقت اترپردیش کے مرادآباد کے چار روزہ دورے پر ہیں، نے کہا ہے کہ ملک کی مناسب ترقی کو یقینی بنانے کے لیے دو بچوں کے لیے قانون لایا جانا چاہیے۔