ETV Bharat / state

این ڈی اے جیت کے لیے پر امید، کارکنان میں جوش و خروش

عظیم اکثریت کے ساتھ مرکز میں پھر سے قومی جمہوری اتحاد کی حکومت بننے کو لیکر پر امید ریاست تلنگانہ کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی دفتر پر کارکنان جشن منانے کی تیاری میں ہیں۔

کارکنان میں جوش و خروش
author img

By

Published : May 23, 2019, 5:08 PM IST

Updated : May 23, 2019, 5:19 PM IST

جیسے جیسے انتخابی نتائج این ڈی اے کے حق میں آتے جارہے ہیں ویسے ہی لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

کارکنان میں جوش و خروش
دفتر میں موجود پرجوش کارکنان بغیر ڈھول تاشے کے ہی رقص کرتے نظر آرہے ہیں اور 'پھر ایک بار مودی سرکار' کا رہ رہ کر نعرہ گونج رہا ہے۔

خیال رہے کہ تلنگانہ میں حکمراں جماعت ٹی آرایس کو سبقت مل رہی ہے۔

ابھی تک ملی اطلاعات کے مطابق ٹی آرایس کے سکندرآباد کے امیدوار ٹی سائی کرن یادو، بھونگیر کے ٹی آرایس امیدوار بی نرسیا گوڑ، ورنگل کے پی دیاکر، ظہیر آباد کے امیدوار بی بی پاٹل، کھمم کے امیدوار ناماناگیشور راو،پداپلی کے این وینکٹیش، میدک کے کوتہ پربھاکر ریڈی اپنے قریبی حریفوں کے مقابلے آگے چل رہے ہیں۔

کریم نگر میں بی جے پی کے امیدوار بی سنجے، عادل آباد میں بی جے پی کے امیدوار ایس باپوراو، چیوڑلہ کے کانگریس امیدوار کونڈاو شویشور ریڈی اور حیدرآباد کے مجلسی امیدوار اسد الدین اویسی آگے چل رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : May 23, 2019, 5:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.