اسی طرح حیدرآباد میں سکینہ فاونڈیشن کی جانب سے مسلسل شہر کے مختلف علاقوں میں راشن کٹ تقسیم کیا جارہا ہے۔
ایراگڈہ' بورابنڈہ پریم نگر، آنند نگر سمیت دیگر کئی علاقوں میں روزانہ 300 خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔
سکینہ فاونڈیشن کے صدر آصف حسین سہیل نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران تمام فرقوں کے غریب و ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ہر افراد کو 15 کلو چاول اور 500 روپے دیا جائے گا لیکن حکومت تلنگانہ اس کام میں ناکام ہوگئی۔
انھوں نے مزید کہا کہ شہر کے لاکھوں لوگ راشن کے لیے پریشان ہیں مقامی رکن اسمبلی اس جانب خصوصی توجہ دے اور غریب عوام کو راشن کٹ یا اشیائے خوردنی تقسیم کرے۔