ETV Bharat / state

Ramoji Rao extends Rs 3 lakhs aid مخصوص بیڈمنٹن کھلاڑی کو راموجی راؤ کی جانب سے مالی مدد - راموجی راؤ نے ایک معذور کھلاڑی کی مدد کی

آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع سے تعلق رکھنے والی مخصوص بیڈمنٹن کھلاڑی پڈالا روپا دیوی کو راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ نے بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے تین لاکھ روپے فراہم کیے۔ Ramoji Rao extends Rs 3 lakhs aid

Ramoji Rao extends Rs 3 lakhs aid to specially-abled badminton player
مخصوص بیڈمنٹن کھلاڑی کو راموجی راؤ کی جانب سے مالی مدد
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 11:07 PM IST

سریکاکولم (آندھرا پردیش): راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ نے جمعہ کے روز ایک مخصوص بیڈمنٹن کھلاڑی پڈالا روپا دیوی کو 3 لاکھ روپے کی مالی امداد دی ہے۔ پڈلا روپادیوی جو ایک غیر متوقع حادثے کی وجہ سے اپنی ٹانگوں کی حرکت سے محروم ہونے کے باوجود استقامت کے ساتھ قومی سطح پر تمغے جیت نے میں کامیاب رہیں۔

آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع کے سنتاوریتی گاؤں سے تعلق رکھنے والی پڈالا روپا دیوی جو مالی مسائل سے دوچار ہیں 9 مئی کو تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہیں۔رموجی راؤ کو اس سلسلے میں اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر کھلاڑی کو 3 لاکھ روپے فراہم کیے جانے کا فیصلہ کیا۔

راموجی راؤ نے روپا دیوی کو ایک خط لکھ کر کہاکہ' آپ کی کہانی ان لوگوں کے لیے مثال ہے جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ ایک طرف کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ کی پڑھائی جاری رکھنے کی تمنا نے مجھے نئے جوش سے بھر دیا ہے۔ میں تھائی لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی پیرا بیڈمنٹن مقابلوں میں شرکت کے لیے آپ کو 3 لاکھ روپے فراہم کر رہا ہوں۔ مجھے آپ جیسی بہادر خاتون کی مدد کرنے پر فخر ہے'۔

سنتاووریتی گاؤں والوں نے روپا دیوی کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے راموجی راؤ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے رامو جی راؤ جیسے نامور شخص نے ان کی مدد کی۔ روپا دیوی نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ وہ رامو جی راؤ کو فخر دلاؤں گا، جنہوں نے میری مدد کی'

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.