ETV Bharat / state

Ramoji Film City ایم آئی سی میں ای راموجی فلم سٹی کے اسٹال پر لوگوں کا ہجوم - دہلی میں دو روزہ MICE 2023 ایونٹ

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں سیاحوں کے لیے ایک مشہور مقام راموجی فلم سٹی ہے جو دنیا کی سب سے بڑے فلم سٹی کی حیثیت سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ MICE 2023

Ramoji Film City
Ramoji Film City
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 9:42 AM IST

Updated : Sep 30, 2023, 11:39 AM IST

Ramoji Film City

نئی دہلی: قومی دار الحکومت دہلی میں دو روزہ ایم آئی سی ای 2023 (Meetings, incentives, conferences and exhibitions tourism) ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں راموجی فلم سٹی کے اسٹال نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، یہ تقریب جمعہ کو دوسرے ممالک کے ساتھ ہندوستان اور روس کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ ایونٹ میں سیاح حیدرآباد میں واقع دنیا کے سب سے بڑے فلم سٹی اور اس میں سال بھر منعقد ہونے والی تقریبات کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے اسٹال پر جمع ہوئے۔

دہلی کے کرکرڈوما میں منعقد ہونے والے دو روزہ MICE 2023 ایونٹ کا افتتاح ماسکو سٹی ٹورازم کمیٹی کے چیئرمین ایوگینی کوزلوف نے کیا۔ تقریب میں راموجی فلم سٹی کے نمائندوں نے راموجی فلم سٹی کے بارے میں بتایا جو کہ حیدرآباد میں سیاحوں کے لیے ایک مشہور مقام ہے۔ انہوں نے سیاحوں کو فلموں کی شوٹنگ، شادیوں، کارپوریٹ میٹنگز اور دیگر تقریبات کے علاوہ آر ایف سی میں ہونے والے واقعات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

آر ایف سی کے سینیئر جنرل منیجر (مارکیٹنگ) ٹی آر ایل راؤ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "راموجی فلم سٹی کی جانب سے سیاحوں کو لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف قسم کی تقریبات پیش کی جاتی ہے۔ ہر سال فلم سٹی میں تقریباً سو سے زائد شادیاں منعقد کی جاتی ہیں۔" راؤ کا مزید کہنا تھا کہ " فلم سٹی میں کئی فلموں کی شوٹنگ ہوئی ہے۔ فلم سٹی میں اب تک 3500 سے زیادہ فلمیں بن چکی ہیں۔ اوسطاً یہاں 350 سے 400 کانفرنسیں ہوتی ہیں"۔

آر ایف سی کے سینیئر جنرل منیجرنے کہا کہ تقریباً 20 لاکھ سیاح ہر سال آر ایف سی کا دورہ کرتے ہیں اور راموجی فلم سٹی کو دنیا کے سب سے بڑے فلم سٹی کی حیثیت سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایف سی کا عملہ بشمول شادی کے منصوبہ ساز، اور میس آپریٹرز سیاحوں کے استقبال کے لیے سال بھر دستیاب رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "فلم سٹی کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ فلم سٹی کا دورہ کرنے والے تمام لوگ انہیں دی گئی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہاں راموجی فلم سٹی کا سٹال لگا کر ہم آر ایف سی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی راموجی فلم سٹی میں نمائش

دریں اثناء تقریب کے افتتاح کے بعد ماسکو کے دفتر کے میئر اور حکومت کے پہلے نائب سربراہ ایوگینی کوزلوف نے کہا کہ "ہم نے اگست میں ای ویزا شروع کیا تھا۔ اس ای ویزا سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں نے ہندوستان سے ماسکو کا سفر کیا۔ ہم روس جانے کے لیے ای ویزا لے کر اس کی تشہیر کریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ واقعی ہمارے ایروفلوٹ ہوائی جہازوں کو دہلی سے ماسکو جانا پسند کریں گے۔"

Last Updated : Sep 30, 2023, 11:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.