ETV Bharat / state

راموجی فلم سٹی میں 'پشپا 2' اور 'سالار' فلموں کی شوٹنگ کی دھوم - راموجی فلم سٹی میں سالار فلم کی شوٹنگ

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع معروف راموجی فلم سٹی میں ان دنوں کئی بڑی فلموں کی شوٹنگس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف تلگو ہٹ فلم پشپا کے ریمیک 'پشپا 2' کی بڑے پیمانہ پر شوٹنگ کی جارہی ہے جس میں اللو ارجن اور رشمیکا مندنا اہم کردار ادا کررہے ہیں وہیں دوسری جانب پربھاس کی فلم 'سالار' کی شوٹنگ جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 7:22 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع معروف راموجی فلم سٹی میں ان دنوں کئی بڑی فلموں کی شوٹنگس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف تلگو ہٹ فلم پشپا کے ریمیک 'پشپا 2' کی بڑے پیمانہ پر شوٹنگ کی جارہی ہے جس میں اللو ارجن اور رشمیکا مندنا اہم کردار ادا کررہے ہیں وہیں دوسری جانب پربھاس کی فلم 'سالار' کی شوٹنگ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فلم پشپا 2:دی رول کےلئے ٹیم ایک گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہے جس کا پس منظر میلا ہے۔ تقریباً ایک ہزار ڈانسر اس گانے کا حصہ ہیں جس کا بڑے پردہ پر بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ 'پشپا 2' کے گانوں کی کوریوگرافی معروف کوریوگرافر گنیش اچاریہ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم پشپا2 کے فائٹ سین اور دیگر اہم مناظر کو بھی راموجی فلم سٹی میں ایک ماہ کے دوران شوٹ کیا جائے گا۔ فلم پشپا 2 کی ہدایت کاری سوکمار کررہے ہیں اور یہ 2021 کی کامیاب فلم پشپا کا سیکوئل ہے۔ نوین ایرنی اور وائی روی شنکر مشترکہ طور پر میتھری مووی میکرز کے بینر کے تحت فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے ترتیب دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Filmmakers Return to Kashmir کشمیر میں فلم سازوں کی آمد میں زبردست اضافہ

وہیں پربھاس کی نئی فلم 'سالار' کا بھی کافی عرصہ سے بہت زیادہ انتظار کیا جارہا ہے۔ فلم کی ہدایت کار پرشانت نیل کررہے ہیں اور فی الحال اس کی شوٹنگ حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فی الحال سالار فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ راموجی فلم سٹی میں چل رہی ہے، جس میں معروف اداکارہ سمرت کور مرکزی کردار میں ہیں۔ گانے کی کوریوگرافی راجو سندرم ماسٹر کررہے ہیں۔ ہومبلے فلمز کی طرف سے پروڈیوس کردہ، اس فلم میں شروتی ہاسن نے بھی مرکزی کردار ادا کیا اور پرتھوی راج ویلن کے طور پر عمدہ اداکاری کی ہے۔ فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.