ETV Bharat / state

Raksha Bandhan: تلنگانہ کے بس اسٹینڈز پر خواتین و لڑکیوں کا ہجوم - تلنگانہ کی خبریں

بہنوں اور بھائیوں کے رشتہ کے اٹوٹ بندھن راکھی کے سلسلہ میں کئی بہنیں اپنے آبائی مواضعات کو روانہ ہوئیں جس کے لئے عوامی ٹرانسپورٹ کا سہارا لیا گیا۔

راکھی تہوار
راکھی تہوار
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 4:50 PM IST

گزشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے کئی لڑکیاں اور خواتین اپنے بھائیوں کو راکھی باندھنے کے لئے اپنے آبائی مقامات سے شہر حیدرآباد اور شہر حیدرآباد سے اپنے آبائی مقامات کو نہیں جاپائی تھیں تاہم اس مرتبہ کورونا کی لہر کے خاتمہ کے سبب یہ لڑکیاں اور خواتین اپنے آبائی مقامات سے شہر اور شہر سے آبائی مقامات کے لئے راکھی تہوار منانے روانہ ہوئیں جس کے نتیجہ میں بس اسٹینڈز پر ہجوم دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: ڈینگو کے معاملات میں روز بروز اضافہ

آرٹی سی کی کارگوپارسل اور کورئیر خدمات سے بھی استفادہ کیا گیا۔ راکھی اسپیشل کاونٹر بنائے گئے تھے جہاں پر 250 گرام وزنی راکھی کو تلنگانہ کے اندر بھیجنے کے لئے 30 روپئے، تلنگانہ کے باہر بھیجنے 75 روپئے وصول کئے گئے۔ اسی طرح 500 گرام وزنی راکھی کو تلنگانہ کے اندر بھیجنے کے لئے 40 روپئے اور تلنگانہ کے باہر بھیجنے 100 روپئے چارج کئے گئے۔ 501 تا 1000 گرام راکھی کو تلنگانہ کے اندر بھیجنے 60 روپئے اور تلنگانہ کے باہر بھیجنے کے لئے 125 روپئے وصول کئے گئے۔ کئی خواتین اور لڑکیوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ راکھی تہوار کی وجہ سے بسوں میں مسافرین کا کورونا گائڈ لائنز کے برخلاف زیادہ ہجوم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.