ETV Bharat / state

تلنگانہ: راجہ سنگھ کو ہائی کورٹ سے راحت

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 3:51 PM IST

تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو ریاستی ہائی کورٹ نے راحت دیتے ہوئے نچلی عدالت کی جانب سے سنائی گئی ایک سال کی سزا پر روک لگادی ہے۔

Raja Singh gets relief from High Court
تلنگانہ: راجہ سنگھ کو ہائی کورٹ سے ملی راحت

گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجہ سنگھ نے شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں 2015 میں منعقد بیف فیسٹیول کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے ان کو گرفتار کرتے ہوئے بولارم پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا، اس دوران راجہ سنگھ نے مبینہ طور پر پولیس عہدیداروں پر حملہ کیا تھا۔

پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 353 (سرکاری ملازم پر حملہ کرنا، فرائض کی انجام دہی سے روکنا) اور دفعہ 506 (دھمکی آمیز رویہ) کے تحت معاملہ درج کیا تھا اور گذشتہ ماہ نچلی عدالت نے راجہ سنگھ کو ایک سال کی قید کی سنائی تھی۔

اس سزا کو زعفرانی جماعت کے رکن اسمبلی نے ہائی کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔ اس معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلہ پر روک لگادی اور اس معاملہ کی آئندہ سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.