ETV Bharat / state

تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے زیراثرتلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ریاست کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ راجناسرسلہ ضلع کے پیدور میں 13 سنٹی میٹربارش ہوئی۔ اشوا راو پیٹ، ٹیکومٹلہ، پُٹاپہاڑ علاقہ میں 10 سنٹی میٹر بارش درج کی گئی۔

تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری
تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 10:42 PM IST

حیدرآباد کے پرانا شہر کے ساتھ ساتھ سکندرآباد، ایل بی نگر، ملکاجگری، بیگم پیٹ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ حیدرآباد کے حیات نگر میں 5.0 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی سڑکوں پر بڑے پیمانہ پرپانی جمع ہوگیا اور صبح کے اوقات میں دفاتر کو جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

یہ بھی پڑھیں: 'پولیس مسلسل قربانی کے جانوروں کو روک رہی ہے'

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اہل کاروں نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی کا کام انجام دیا۔بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ بارش کے ساتھ ہی حیدرآباد کے کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.