ETV Bharat / state

حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش، آئندہ دو دن تک بارش کا امکان - تلنگانہ کی خبریں

گُورم پاڈو منڈل کے پوچم پلی دیہات میں مادنا تالاب کے لنک کنال کا پانی مکانات میں داخل ہوگیا، جس کے سبب کئی افراد کو مکانات کے باہر رات گزارنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 5:22 PM IST

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت ریاست کے اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے ضلع متحدہ نلگنڈہ میں ہوئی بارش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی مقامات پر ایک تا دو سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجہ میں مقامی تالاب لبریز ہوگئے اور پانی مکانات میں داخل ہوگیا۔

سڑکوں پر بھی پانی کے آجانے کے سبب راہگیروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑا۔گُورم پاڈو منڈل کے پوچم پلی دیہات میں مادنا تالاب کے لنک کنال کا پانی مکانات میں داخل ہوگیا،جس کے سبب کئی افراد کو مکانات کے باہر رات گزارنے کےلیے مجبور ہوناپڑا۔

بارش سے کئی مکانات کو نقصان بھی پہنچا۔اسی دوران نلگنڈہ کے نیڈومامورومنڈل کے موپم واگو تالاب کے قریب بنائی گئی عارضی سڑک بہہ گئی اور اس کےلیے ڈالے گئے سمنٹ کے پائپس پانی کی نذر ہوگئے اورعلاقہ کی ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔اسی دوران ضلع کریم نگر میں بارش کے سبب ضلع بھر میں تالاب اور کنٹے لبریز ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:دریائے کرشنا کے پانی کی 50.50 بنیادوں پر تقسیم ناموزوں: حکومت آندھراپردیش

کریم نگر ضلع مستقرسمیت جمی کنٹہ، حضورآباد کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ضلع میں سب سے زیادہ 110ملی میٹر بارش جمی کنٹہ میں درج کی گئی جبکہ ویناونکا میں 82.2ملی میٹر،حضورآباد میں 65.8ملی میٹر،شنکرپٹنم، تماپور میں 50ملی میٹربارش درج کی گئی ہے۔

اتوارکی رات ہوئی شدید بارش کی وجہ سے ہوزنگ بورڈ کالونی میں کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تقریبا 150 گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے تاہم گھروں میں پانی سے خواتین اور بچوں نے پوری رات خوف و ہراس میں گزاری۔ مقامی افراد نے کہا کہ گھروں میں پانی سے گھر یلو سامان خراب ہوگیا۔ مقامی بلدی اور ریونیو حکام نے ہوزنگ بورڈ کالونی کا دورہ کیا اور صورتحال کی نگرانی کی ۔علاقہ کی کئی کالونیوں میں پانی بھرگیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.