صبح 6بجے یہاں دریا کی آبی سطح 59فیٹ درج کی گئی۔بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے سبب اس کی آبی سطح میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔2014کے بعد پہلی مرتبہ یہاں آبی سطح میں اس قدر اضافہ ہوا ہے اور تیسرا انتباہی نشان جاری کیاگیا ہے۔
8ستمبر2014کو یہاں دریا کی آبی سطح 56.1فیٹ درج کی گئی تھی۔تیسرے انتباہی نشان کے بعد ایجنسی علاقہ میں عام زندگی مفلوج ہوگئی۔
بھدراچلم،پیناپاکا حلقہ اسمبلی کے نشیبی علاقوں میں پانی آگیا جس کے بعد عہدیدار چوکس ہوگئے۔دریا میں آبی سطح میں اضافہ پر کئی ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا۔