تلنگانہ کے وزیرپنچایت راج دیاکر راؤ نے متحدہ ورنگل کے تحت اضلاع کے کلکٹرس اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں گزشتہ چند دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے کسی بھی جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
وزیرموصوف نے آج صبح مُلگ، بھوپال پلی، ورنگل، ہنمکنڈہ اور جنگاوں کے کلکٹرس، ایس پیز، محکمہ پنچایت راج کے اعلی عہدیداروں سے ٹیلی فون پر بات کی۔انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک بارش کا امکان ہے،اسی کے پیش نظر حکام کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مُلگ ضلع میں آبگیر علاقوں میں عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی املاک نہ پہنچنے پائے،تمام طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کیونکہ دریائے گوداوری کے بہاؤ میں اضافہ کا امکان ہے۔
گزشتہ سال شہر ورنگل میں شدید بارش کی وجہ سے نقصان ہوا تھا۔ انہوں نے کلکٹریٹ اور ورنگل سٹی ایڈمنسٹریشن آفس میں ٹول فری نمبر قائم کرنے کی درخواست کی تاکہ وقتاً فوقتاً سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا پتہ چل سکے اور اس کے تدارک کے اقدامات کئے جاسکیں۔
مزید پڑھیں:تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری
یواین آئی