ETV Bharat / state

تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد میں آئندہ دو دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

تلنگانہ میں بارش کا امکان
تلنگانہ میں بارش کا امکان
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 6:17 PM IST

بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں کے دوران تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد، منچریال،پداپلی،کریم نگر،سدی پیٹ،جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم،ورنگل رورل، ورنگل اربن،محبوب آباد،جنگاوں،یادادری بھونگیر،کھمم، سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شدید سے شدید ترین بارش ہوگی۔

محکمہ نے تلنگانہ کے بعض دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں آئندہ دو دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ جنگاوں ضلع کے کوڈاکونڈلہ منڈل میں 128.1ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ شہر حیدرآباد کے سرورنگر میں 51.5ملی میٹر بارش درج ہوئی ہے۔محبوب آباد،ورنگل اربن،ورنگل رورل،سدی پیٹ،راجنا سرسلہ، یادادری بھونگیر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:امراپالی، وزیراعظم دفتر کی ڈپٹی سیکریٹری مقرر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.