ETV Bharat / state

تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش، آبی پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ - تلنگانہ میں شدید بارش

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے سبب تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ اضلاع میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کل شام سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش
تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 2:29 PM IST

کریم نگر ضلع کے چگوری مامڈی منڈل میں 12.5سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ضلع بھر میں شدید بارش وقفہ وقفہ سے ہورہی ہے۔ضلع کے بورن پلی میں 11.2سنٹی میٹر،رینی کنٹہ میں 10.85سنٹی میٹراور کوہیڈا میں 9.93سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے سبب کئی فصلوں کو بھی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی فصلوں کے نقصانات پر ان کو معاوضہ ادا کیا جائے۔بارش کے سبب کئی آبی پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

ناگرجناساگر پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو دیکھاگیا۔اس کی مکمل سطح آب 590.00فٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 559.90فیٹ درج کی گئی۔اس میں 42,378کیوزکس پانی دیکھا گیا جس کے بعد 8373کیوزک پانی اس سے چھوڑا گیا۔اس کی آبی سطح ٹی ایم سی میں 312.0405ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح 232.1418ٹی ایم سی درج کی گئی۔

پُلی چنتلہ پروجیکٹ میں بھی پانی کا بہاو دیکھاگیا۔اس کی آبی سطح 175.89فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 138.777فیٹ درج کی گئی۔اس کے ذریعہ 4100کیوزک پانی چھوڑا گیا۔اسی طرح سنگور پروجیکٹ کی آبی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا۔اس کی موجودہ سطح آب 2.129ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی مکمل سطح آب 29.299ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس میں 400کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 100ٹی ایم سی پانی چھوڑا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.