ETV Bharat / state

'حیدرآباد میں موسلادھار بارش جاری رہے گی' - ساحلی آندھراپردیش

بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ماہ ستمبر میں منگل کی شب 100 سال میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ حیدرآباد اور سکندرآباد میں شام 4 تا 11 بجے شب جاری رہی شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

'حیدرآباد میں موسلادھار بارش جاری رہے گی'
author img

By

Published : Sep 25, 2019, 11:53 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:07 AM IST

دونوں شہروں کے بیشتر علاقوں میں زائد از10 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی ایمرجنسی ٹیموں نے ریلیف کام انجام دئے۔ اس دوران موصولہ اطلاع میں بتایا گیا کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون نے شدت اختیار کرلی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ ساحلی آندھراپردیش، یانم اور رائل سیما میں سرگرم رہا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایک بلیٹن میں بتایا گیا کہ منگل کی شب تلنگانہ کے اضلاع بھدرادری‘ کتہ گوڑم‘ میڑچل‘ ملکاجگری‘کومرم بھیم‘ پداپلی‘ رنگاریڈی‘کریم نگر‘ میدک‘محبوب نگر‘ورنگل رورل‘ یادادری بھونگیر‘سدی پیٹ‘جنگاوں‘منچریال اور نظام آباد میں کہیں کہیں زبردست بارش ہوئی۔ ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع سریکاکلم‘ وشاکھاپٹنم‘ مشرقی گوداوری اور کرشنا کے چند مقامات پر بھی شدید بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔بدھ کو صبح کی اولین ساعتوں میں ناگول کے قریب آدرش نگر میں ایک کھلے نالہ میں اتفاقی طور پر گرجانے کے سبب ایک شخص کی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ رام کرشنا اور پریم کمار رشتہ دار بتائے گئے ہیں جو پوچم پلی کے رہنے والے ہیں۔ ناگول میں رات کا کھانا کھانے کے لئے یہ دونوں آئے تھے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کھانے کے بعد ان دونوں نے شراب نوشی کی اور مکان واپسی کے دوران وہ نالہ کے قریب سے گزررہے تھے کہ دونوں اس نالہ میں گرگئے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر رام کرشنا کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ جبکہ پریم کمار نالہ میں تقریباً100میٹر تک دور بہہ گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ بعدازاں لاش نکال لی گئی۔ قبل ازیں حیدرآباد میں منگل کی شب ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں لوتھ کنٹہ۔یاپرال کے درمیان سڑک کو نقصان پہنچا اور سڑک پر گڑھے پڑ گئے۔

وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یہ سڑک مرمت کے لئے 24گھنٹے بند کردی جائے گی۔اس فوج کی مرمت فوج کی جانب سے جنگی خطوط پر انجام دی جارہی ہے جبکہ ریاستی ٹریفک پولیس کی جانب سے مدد فراہم کی جارہی ہے۔وزارت دفاع کے ایک ٹوئٹ میں یہ بات بتائی گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.