ETV Bharat / state

Heavy Rain Lashes Parts of Hyderabad تلنگان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش - حیدر آباد خبر

جمعرات کو دوپہر دو بجے کے قریب شہر کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ زیادہ تر لوگ بارش کے نتیجہ میں خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوئے۔اسی دوران شہر حیدرآباد کے قریب وقار آباد اور سنگاریڈی اضلاع میں بھی زبردست بارش ریکارڈ کی گئی۔

مختلف علاقوں میں بارش
مختلف علاقوں میں بارش
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 4:04 PM IST

مختلف علاقوں میں بارش

گزشتہ کئی روز سے حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا تھا وہیں گذشتہ روز موسم میں اچانک تبدیلی دیکھی گئی اور صبح سے ہی آسمان ابر آلود تھا۔ دوپہر تقریبا دو بجے شہر کے کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی اور متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ زیادہ تر لوگ بارش کے نتیجہ میں خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوئے۔ اسی دوران شہر حیدرآباد کے قریب وقار آباد اور سنگاریڈی اضلاع میں بھی زبردست بارش ریکارڈ کی گئی۔
دونوں اضلاع میں کئی مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ بارش کے پیش نظر حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں کہ بجلی کی فراہمی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

بیدر میں بارش

بیدر شہر میں آج غیرموسمی بارش کے سبب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یوں تو موسم صبح سے ہی ابرآلود رہا لیکن اچانک چمک اور تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے سبب سڑکوں کے دونوں جانب ڈرین کا پانی سڑک پر آنے کی وجہ سے راہگیروں کے علاوہ دکانداروں کو کافی مشکلات پیش آئیں۔ اس موقع پر مقامی دکانداروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اچانک بارش کے سبب لب سڑک بنائی گئی ڈرین کو صاف نہ کئے جانے کے سبب بارش کا پانی سڑکوں پر آنے کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آ رہی ہے، سڑک کے دونوں جانب بنائے گئے نالیوں کو کافی دنوں سے صاف نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بارش کا پانی نالیوں کے ذریعے آگے نہیں جا رہا ہے، بارش ہونے کے بعد بھی گھنٹوں بارش کا پانی اسی طرح سڑک پر جمع ہوا رہتا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کے علاوہ دکان میں آنے جانے والے گاہکوں کو بھی تکلیف پیش آ رہی ہے
مقامی باشندہ تاج الدین نے میڈیا کو بتایا کہ بیدر شہر کی مین روڈ کے دونوں جانب بنائی گئی نالیوں کی صفائی کا کام نامکمل ہے انہوں نے رکن اسمبلی بیدر رحیم خان سے مطالبہ کیا کہ محکمہ بلدیہ کو ہدایت دیں کے وہ ان مین روڈ کی دو نالیوں کو جلد از جلد صاف کریں محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق مزید تین دن بارش کی بات کی جا رہی ہے اس لئے ہم محکمہ بلدیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مین روڈ کی لب سڑک ان دو نالیوں کی جلد از جلد مکمل صفائی کی جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو سکے۔ ایک اور مقامی باشندہ عبدالقدیر نے بتایا کہ جب کبھی بارش ہوتی ہے تو اسی طرح سڑکوں کے دونوں جانب گھنٹوں بارش کا پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے دکانوں میں گاہک نہیں آتے ہیں جس کا سیدھا اثر ہمارے کاروبار پر پڑتا ہے انہوں نے مقامی بلدیہ سے اپیل کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ دنوں میں ماہ رمضان آنے والا ہے محکمہ بلدیہ کو چاہیے کہ وہ نالیوں کی صاف صفائی کریں تاکہ گندے پانی کی وجہ سے راہگیروں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق تقریبا تیس سال بعد ماہ فروری میں درجہ حرارت میں اس طرح اضافہ ہوا اس کی وجہ سے سال2023 کے نصف مدت میں ہی مانسون ملک کے مختلف حصوں میں 16 مارچ کو گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی اس کے علاوہ ملک کے جنوبی حصے میں 15 مارچ سے 22مارچ تک گرج اور چمک کےساتھ بارش ہونے کی بات کہی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:حیدرآباد: بارش کے سبب کئی علاقے زیرِ آب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.