تلنگانہ کو یکم مئی 2021 کو پہلی کھیپ 63.06 ایم ٹیز ایم ٹی ایس حاصل ہوا، تب ہی سے ریاست کو 40 ٹرینوں کے ذریعہ 3719.05 ایم ٹیز میڈیکل آکسیجن حاصل ہوا۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔
آندھراپردیش کو 15مئی 2021کو 40 ایم ٹیز لکویڈ میڈیکل آکسیجن کی پہلی کھیپ حاصل ہوئی۔ تب ہی سے اسے 56 ٹرینوں کے ذریعہ 3628.32 لکویڈ آکسیجن حاصل ہوا۔ ریاستوں کو درکار میڈیکل آکسیجن کی موثر فراہمی کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کو ملک کے مشرقی اور مغربی حصوں سے چلایاگیا۔
مغربی بنگال سے تقریبا80 ایم ٹیز ایل ایم او منتقل کیاگیا۔چھتیس گڑھ سے 684.5،جھارکھنڈ سے 1288ایم ٹیز،گجرات سے 1793.10ایم ٹیزاور اوڈیشہ سے 3501.77ایم ٹیز آکسیجن سپلائی کیاگیا۔تیز تر آکسیجن کی ضرورت کی تکمیل کے لئے انڈین ریلویز نے گرین کاریڈار کا اہتمام کیا تاکہ کم وقت میں اس کو پہنچایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: آکسیجن آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد دہلی حکومت پر سوالیہ نشان
یو این آئی