ETV Bharat / state

راہل گاندھی نے اظہرالدین کے ساتھ حیدرآباد کی سڑکوں پر آٹو میں سفر کیا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرس کے ساتھ ساتھ آٹو ڈرائیورس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے اظہرالدین کے ساتھ ایک آٹو میں حیدرآباد کی سڑکوں پر سفر کیا

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 7:30 PM IST

راہل گاندھی نے اظہرالدین کے ساتھ حیدرآباد کی سڑکوں پر آٹو میں سفر کیا

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرس کے ساتھ ساتھ آٹو ڈرائیورس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے راہل گاندھی کو اپنے مسائل سے واقف کروایا جنہوں نے ان کے مسائل کی بغور سماعت کی ان ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ انہیں ای ایس آئی، پی ایف جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تلنگانہ میں زیادہ ہیں۔ وہ جو کچھ کمارہے ہیں، اس کا زیادہ ترحصہ پٹرول کی خریداری میں جارہا ہے۔ سینٹری ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ حکومت ان کو ڈبل بیڈروم مکان اور پنشن نہیں دے رہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر نے انہیں بتایا کہ راجستھان میں ایسے ورکرس کے تحفظ کیلئے ایک اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔ اس دوران جوبلی ہلز حلقہ سے کانگریس کے امیدوار اظہر الدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے اظہرالدین کے ساتھ ایک آٹو میں حیدرآباد کی سڑکوں پر سفر کیا۔

ڈیلیوری بوائز نے کہا کہ ان کا کام کئی کلومیٹر تک جاکر اشیا کو پہنچانا ہوتا ہے۔ان کے پاس کوئی دوسراکام نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ یومیہ اجرت پر کام کررہے ہیں۔ان کی اجرت بھی وقت پر نہیں ملتی۔13تا14گھنٹے کام کرنے کے باوجود ان کو ہزار روپئے بھی نہیں ملتے۔ اس میں سے 200تا300روپئے پٹرول کیلئے خرچ کرنے کیلئے وہ مجبور ہیں۔ان کو مسلسل آرڈرس بھی نہیں ملتے۔ان کے خاندان کی کفالت بھی ان کے ذمہ ہے۔ڈیلیوری بوائز نے کہا کہ وہ سب کو کھانا کھلانے کے بعد وہ شام میں 4تا5بجے سڑک پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔12بجے دن تا3بجے سہ پہر وہ گاہکوں کی اشیا ان تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔رات کے آرڈرس کیلئے وہ سڑک پر ہی سوجاتے ہیں۔ انہیں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ انتخابات: کانگریس کی تائید کرنے جمعیۃ علماء کا متفقہ فیصلہ

انہوں نے کہاکہ وہ صبح 6بجے سے اگلی شب 4بجے تک یہ کام کرتے ہیں۔ان کو ملنے والے آرڈر کی بنیاد پر ان کو آمدنی ہوتی ہے۔راہل گاندھی نے ان کو یقین دہانی کروائی کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد وزیراعلی اور وزرا ان سے مشاورت کریں گے اور ان سے تبادلہ خیال کے بعد ان ورکرس کے لئے حل نکالاجائے گا۔خاتون ورکرس نے ان کو بتایا کہ ان کو کوئی پنشن نہیں ملتا ہے۔جوبلی ہلز کانگریس کے امیدوار اظہر الدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.