ETV Bharat / state

Assembly Elections 2023 کے سی آر ڈکٹیٹر جیسا سلوک کر رہے ہیں، کانگریس اور عوام کا تعلق کئی دہائیوں پرانا: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بی آرایس اور بی جے پی ایک ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کی حکمران جماعت پر مرکزی حکومت کی حمایت کا الزام لگایا۔ Rahul Gandhi slams BRS Govt in Telangana says KCR behaving like dictator

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 4:49 PM IST

کے سی آر ڈکٹیٹر جیسا سلوک کر رہے ہیں، کانگریس اور عوام کا تعلق کئی دہائیوں پرانا: راہل گاندھی

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بی آرایس اور بی جے پی ایک ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کی حکمران جماعت پر مرکزی حکومت کی حمایت کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے لوک سبھا میں تمام بلز کی حمایت کی تھی۔ راہل گاندھی نے ریاست کے جگتیال ضلع میں منعقدہ وجئے بھیری بس یاترا میں حصہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہلی میں ان کا گھر لوک سبھا کی رکنیت کی منسوخی کے بعد خالی کر دیا گیا تھا لیکن ان کا گھر ملک کے عوام کے دلوں میں ہے۔

انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ کمزور طبقات کی مردم شماری کروائی جائے۔ او بی سی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔،ریاست کی چندرشیکھرراو حکومت انہیں ریزرویشن دینے کے لیے آگے نہیں آرہی ہے۔ مودی او رچندرشیکھرراو او بی سی کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ او بی سی کی تعداد کیوں نہیں گنی جاتی؟ ان لوگوں کے لیے جو بجٹ ہے، اس بارے میں سوچیں کہ آپ کتنا خرچ کر رہے ہیں۔ ملک اور ریاست میں او بی سی کی تعداد 50 فیصد تک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عوام کی رقم جمع کرتے ہوئے اڈانی کی جیب بھری جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Prachar Rath تلنگانہ انتخابات میں پرچار رتھ کی مانگ میں زبردست اضافہ

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ چندر شیکھرراو ڈکٹیٹر جیسا سلوک کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ ہلدی کے کاشتکاروں کو مناسب قیمت ملے۔ کانگریس پارٹی کا عوام کے ساتھ جو تعلق ہے وہ محبت ہے، تعلق ہے، کانگریس اور عوام کا تعلق دہائیوں پرانا ہے۔ قبل ازیں کانگریس کی وجئے بھیری یاترا کے ایک حصے کے طور پر، جگتیا ل میں، این اے سی بس اسٹاپ پر مسافروں نے ان کا استقبال کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.