ETV Bharat / state

حیدرآباد: شی ٹیم نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کو رکوادیا - رچہ کنڈہ پولیس

حیدرآباد میں رچہ کنڈہ پولیس کی شی ٹیم نے دو کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کو ناکام بنا دیا اور لڑکیوں کو بازیاب کر لیا۔

Rachakonda SHE Team foils two child marriages
حیدرآباد: شی ٹیم نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کو رکوادیا
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 8:54 PM IST

رچہ کنڈہ پولیس نے 17 سالہ لڑکی کی 21 سالہ شخص کے ساتھ ہونے والی شادی کو رکوادیا جبکہ لڑکی جواہر نگر میں رہتی ہے اور اس کی شادی 5 اگست کو یادگیری گٹہ کے ایک مندر میں مقرر تھی۔

کم عمر لڑکی کی شادی کے منصوبہ کی اطلاع ملنے کے بعد میڑچل ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کشائی گوڑہ شی ٹیم کے ساتھ لڑکی کے گھر پہنچی اور لڑکی سے رابطہ قائم کیا۔ ٹیم نے لڑکی کے خاندان کو بتایا کہ کم عمر بچیوں کی شادی غیرقانونی ہے اور انہیں اس سے باز رہنے کی ہدایت دی۔

نابالغ لڑکی کی شادی کے ایک اور منصوبہ کی اطلاع ملنے کے بعد میڑچل ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے شی ٹیم کشائی گوڑہ پولیس کے ساتھ لڑکی کی قیام گاہ پہنچی۔ ٹیم نے خاندان کو کم عمر لڑکیوں کی شادی کے نقصانات کے بارے میں بتایا اور انہیں شادی روک دینے کی صلاح دی۔

شی ٹیم 16 سالہ کم عمر لڑکی کی شادی کو رکوانے میں کامیاب رہی۔ لڑکی اپنے ماموں کے ساتھ کیسرا میں رہتی ہے جبکہ لڑکی کی شادی 26 سالہ شخص کے ساتھ طے کی گئی تھی اور جواہر نگر میں واقع پداماں مندر میں شادی مقرر تھی۔

رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے بتایا کہ کم عمر لڑکیوں کے افراد خاندان کی کونسلنگ کی گئی جس کے بعد انہوں نے شادی کا منصوبہ ترک کردیا ہے۔

پولیس نے مندر کے پچاریوں کو بھی کم عمر لڑکیوں کی شادی کروانے پر انتباہ دیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ کم عمر بچوں کی شادی کروانا، اس کی اجازت دینا، شادی میں مدد کرنا، شادی کروانا جرم ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.