ETV Bharat / state

خوفناک مسیجز بھیجنے پر ایک شخص گرفتار - کورونا کے خوفناک مسیجز

کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن مہم چلانے کے الزام میں راچا کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا۔

خوفناک مسیجز بھیجنے پر ایک شخص گرفتار
خوفناک مسیجز بھیجنے پر ایک شخص گرفتار
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 9:55 AM IST

پولیس کے مطابق کونول ضلع کے ادونی میں واقع امراوتی نگر سے تعلق رکھنے والے صادق باشا(29) جو پیشے سے الکٹریشن ہیں، انھیں کورونا وائرس سے متعلق وائس مسیجز موصول ہوئے جو خوفناک تھے۔ ان مسیجز سے سماج میں خوف اور بے چینی کی کیفیت پیدا ہوسکتی تھی۔

مذکورہ شخص نے ان مسیجز کو اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو فارورڈ کیا، جس کی اطلاع پولیس کو ملی۔

اس ضمن میں سائبر کرائم پولیس نے ایک کیس درج کیا اور مذکورہ شخص کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ نے کورونا سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن مہم پرسخت کاروائی کرنے پولیس کو ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمۂ صحت برائے تلنگانہ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جنوری کے پہلے ہفتہ سے کورونا وائرس کے ٹیکہ کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں تربیت فراہم کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مندر اراضی معاملہ: تلنگانہ حکومت کوبی جے پی کا انتباہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.