ETV Bharat / state

قطب اللہ پور رکن اسمبلی کورونا مثبت - قطب اللہ پور رکن اسمبلی

رکن اسمبلی کی اہلیہ، فرزند اور گھر میں کام کرنے والے ایک نوکر کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

قطب اللہ پور رکن اسمبلی کورونا مثبت
قطب اللہ پور رکن اسمبلی کورونا مثبت
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 1:38 PM IST

تلنگانہ کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

قطب اللہ پور کے رکن اسمبلی وویکا نند کووڈ-19 میں مبتلا ہیں۔ رکن اسمبلی کی اہلیہ، فرزند اور گھر میں کام کرنے والے ایک نوکر کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

میڈچل ڈپٹی ڈی ایم ایچ او، آنند نے یہ اطلاع دی ہے۔

وویکا نند کے بشمول ریاست کے پانچ ارکان اسمبلی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے متی ریڈی، باجی ریڈی گوردھن ریڈی، گنیش گپتا، این بھاسکر راو اور وویکا نند کے علاوہ سابق بی جے پی رکن اسمبلی رام چندارا ریڈی وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ریاست کے وزیر داخلہ محمود علی بھی کورونا مثبت پائے گئے، تاہم وہ علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

تلنگانہ خصوصا حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا، دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر کچھ دنوں کے لیے شہر میں اپنی دکانوں کو بند رکھا مگر چونکہ روزگار اور ضروریات کو پورا کرنا اس وقت ایک اہم تقاضہ ہے اس لیے دکانیں دوبارہ کھل گئی ہیں۔

تاہم اس بات پرزور دیا جارہا ہے کہ لوگ رضاکارانہ طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: کوویکسین کا تجربہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.