آج بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مصلیان مکہ مسجد نے پر امن طور پر نماز جمعہ کے بعد اپنی اپنی راہ لی۔ لوگوں نے کسی قسم کا کوئی احتجاج نہیں کیا۔
چند جمعہ قبل تک نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نوجوان مسجد سے کچھ قدم دور جاکر متنازعہ قوانین اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگایا کرتے تھے لیکن دو جمعوں سے یہ سلسلہ بند ہو چکا ہے۔
احتجاج بند ہونے کی وجہ سے اب مکہ مسجد کے اطراف علاقوں میں پولیس فورس کی تعیناتی میں بھی تخفیف کی جا چکی ہے۔
اب مکہ مسجد کے پاس متوقع احتجاج کے پیش نظر صرف لاء اینڈ آرڈر عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد میں سی اے اے کے خلاف چھ گھنٹوں تک دھرنا کی اجازت
ریپڈ ایکشن فورس اسپیشل پولیس فورس اور دیگر فورسز کو ہٹا دیا گیا ہے۔